الیکشن میں انتہا پسند اکٹھے ہو رہے ہیں:کائرہ

الیکشن میں انتہا پسند اکٹھے ہو رہے ہیں:کائرہ
 الیکشن میں انتہا پسند اکٹھے ہو رہے ہیں:کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر انتہا پسند اور ان کی وکیل جماعتیں انتخابی اتحاد کیلئے اکٹھی ہو رہی ہیں، شفاف انتخابات کی صورت میں ماضی کی طرح اس بار بھی پیپلزپارٹی ہی فاتح ہو گی۔ صحافیوں کی تنظیم ڈیسک ایڈیٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو انتخابات میں دہشت گردوں کے حامیوں اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دینے والوں میں سے انتخاب کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا چاہتے ہیں ،دہشت گردوں کے پاﺅں تلے سے زمین چھین لی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایران سے معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں ہے ،گوادر پورٹ اور پائپ لائن معاہدے سے طاقتوں کے سامنے جھکنے کے الزامات غلط ثابت کر دیئے۔ وفاقی وزیر نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کردار پر شکوک و شبہات ظاہر کئے۔

مزید :

لاہور -