جے یو آئی کا ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرہ

جے یو آئی کا ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرہ
جے یو آئی کا ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام س کے کارکنوں نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پشاور پریس کلب سے گورنر ہاﺅس تک لانگ مارچ کیا ۔ جیو نیوز کے مطابق لانگ مارچ کے گورنر ہاﺅس پہنچنے پر شرکاءنے گورنر خیبر پختونخواہ کو یادداشت بھی پیش کی۔ جمعیت علمائے اسلام س کے کارکنوں کی بڑی تعداد پشاور پریس کلب کے باہر جمع ہوئی۔ مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کو ملکی سا لمیت کے خلاف قرار دیا۔ مظاہرین نے پشاور پریس کلب سے گورنر ہاﺅس تک مارچ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان کو یادداشت پیش کی۔ گورنر شوکت اللہ خان نے شرکاءکو یقین دہانی کرائی کہ ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید :

پشاور -