بھارت لا لائن آف کنٹرول پر مزےد فوج تعےنات کرنے کا اعلان

بھارت لا لائن آف کنٹرول پر مزےد فوج تعےنات کرنے کا اعلان

                                                                                                                                  امرتسر(کے پی آئی )امور دفاع کے بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے انکشاف کےا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر اضافی چوکسی و فورسز کی تعیناتی کی جارہی ہے ۔ ۔ امور دفاع کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے خفیہ معلوماتی نیٹ ورک کو مضبوط اور فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ عوام کو ملک کی سلامتی اور سالمیت کے حوالے سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے ۔ پنجاب کے شہر امرتسر کا دورہ کرنے کے دوران ہند پاک سرحد پر دفاعی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے امور دفاع کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ خفیہ معلوماتی نیٹ ورک کو مضبوط اور فعال بناکر دہشت گردی کے واقعات کو روکا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے ریاستی حکومتےں زیادہ موثر رول ادا کرسکتی ہیں کیونکہ ریاستی خفیہ اداروں کا نیٹ ورک گراس روٹ پر مستحکم ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خفیہ معلوماتی نیٹ ورک کو مستحکم بنانے میں پنچایتی ادارے ، پنچایت سیکریٹری اور پٹواری وغیرہ بھی اہم رول ادا کرسکتے ہیںاور ان کی طرف سے فراہم کی جانے والی معلومات کی بنا پر دہشت گردی کے واقعات کو روکا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو ملک کی سالمیت اور سلامتی کے بارے میں فکر مند نہیں رہنا چاہیے کیونکہ ملک کی افواج ہمہ وقت کسی بھی صورتحال یا چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہائی الرٹ رہتی ہے ۔ گذشتہ ماہ جموں وکشمیر میں پونچھ سیکٹر کے نزدیک لائن آف کنٹرول پر ایک بھارتی فوجی کا سر قلم کئے جانے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے بتایا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات پر روک لگانے کیلئے حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد کے نزدیک چوکسی کے ساتھ ساتھ اضافی فورسز کی تعیناتی بھی عمل میںلائی گئی ۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت نے تاہم ہند چین سرحد پر دونوں ملکوں کی طرف سے اٹھائے گئے دفاعی اقدامات پر کوئی رائے ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی ضرورت کے مطابق اقدامات اٹھارہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس بارے میں کوئی بیان دینے کی ضرورت نہیں۔ تاہم انہوںنے پھر کہا کہ ملک کی افواج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار بہ تیار ہے ۔

مزید : عالمی منظر