جاپان میں برف باری ،مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں برف باری کے بعد پیش آنے والے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاپان کے شمالی جزیرہ ہوکا نیڈو میں ایک خاتون اور اس کے تین بچے گاڑی میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے بھرنے سے دم گھٹ کر ہلاک ہوگئے۔ ان کی گاڑی برف میں پھنس گئی تھی جس پر وہ گاڑی میں ہی سو گئے تھے۔ ایک دوسرے واقعہ میں ایک 23 سالہ خاتون سردی سے چل بسی جبکہ دو معمر افراد بھی سردی سے ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں اکیٹا پرفیکچرا میں پڑی برف سے بلٹ ٹرین پھسل گئی تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔