جان کیری دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جان کیری دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے اپنے امریکی ہم منصب جون کیری کا دارلحکومت ریاض میں استقبال کیا ،اپنی ریاض آمد کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی وزارت خارجہ کے حکام اور ریاض میں امریکی سفیر جیمز سمتھ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں سے متعلق باہمی دلچپسی کے موضوعات زیر بحث آئے۔سعودی عرب دورے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری خلیج تعاون کونسل کے وزراءخارجہ سے بھی ملیں گے۔

مزید : عالمی منظر