کیوبا :سالانہ سگار فیسٹیول کا آغاز
ہوانا(اے پی پی) کیوبا میں پندرہویں سالانہ سگار فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹول میں دنیا بھر سھے سگار کے شائقین شرکت کر رہے ہیں اس فیسٹیول میں ہالی ووڈ کے اسٹارز بھی شریک ہوں گے۔ فیسٹول کا باقاعدہ آغاز گالا ڈنر سے ہوا۔
واضح رہے کہ فیسٹیول میں نایاب سگار نیلامی کیلئے بھی پیش کئے جائیں گے جن کی قیمت ہزاروں ڈالر میں ہے۔ تقریب میں شریک ہالی ووڈ اسٹارز کی آمد سے فیسٹیول کی رونق دوبالا ہوگئی۔ سگارز کی خرید و فروخت میں گزشتہ سالوں کی نسبت اضافہ ہورہا ہے۔ 2012ءمیں کیوبن سگارز کی فروخت 416 ملین تک جا پہنچی۔ ہوانا میں جاری سگار فیسٹیول 5 روز تک جاری رہےگا۔