جنوبی افریقہ:8پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج

جنوبی افریقہ:8پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس وین کے ساتھ ہتھکڑیاں باندھ کرگھسیٹنے کے واقعے میں ملوث آٹھ پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ان آٹھ پولیس اہلکاروں کے خلاف جمعے کو قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق 27 سالہ مڈو ماسیا نامی اس ٹیکسی ڈرائیور کو غلط پارکنگ کرنے اور ٹریفک کو بلاک کرنے کے تحت حراست میں لیا گیا۔ایک شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ جب پولیس ڈرائیور کو وین کے ساتھ باندھ رہی تھی تو اس وقت وہاں لوگ جمع ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے اسے باندھ کر وین چلا دی۔اس واقعے کی ویڈیو کو ٹی وی پر دیکھنے کے بعد عوام میں غصہ بڑھتا گیا۔ جنوبی افریقہ کا آزاد پولیس انویسٹیگیشن ڈائریکٹوریٹ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں اس ویڈیو کی تفتیش کر رہا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس وین کے ساتھ ہتھکڑیاں باندھ کر جوہانسبرگ کی سڑکوں میں گھسیٹا گیا تھا اور اطلاعات کے مطابق وہ گرفتاری کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اس واقعے کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دے دیا تھا جبکہ پولیس کمشنر رایا فیگا نے اس سنگدل اور ناقابل قبول واقعے کو سامنے لانے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -