چین ‘ نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس آج شروع ہوگا

چین ‘ نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین کی قومی اسمبلی بارھویں نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس دارالحکومت بیجنگ میں(آج) منگل سے شروع ہوگا۔ نیشنل پیپلز کانگریس( این پی سی) کے اجلاس میں چین بھر سے 2987 نائبین بیجنگ میں جمع ہیں۔ اس اجلاس میں شریک نیم خود مختاری خطوں منگولیا اور تبت اور یونمر، قازخ اور کورین زبانیں بولنے والے وفود کیلئے ترجمہ کردہ دستاویزات اور ترجموں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق گریٹ ہال میں این پی سی اجلاس کی دستاویزات دنیا کی سات بڑی زبانوں میں سفارتکاروں اور غیر ملکی میڈیا کیلئے دستیاب ہوں گی۔ ان زبانوں میں انگریزی، فرانسیسی، سپینی، روسی، جاپانی، جرمن اور عربی شامل ہیں۔ اجلاس میں زیادہ تر استعمال الیکٹرانک ڈاکومنٹس(برقی دستاویزات) کا ہوگا۔ اس مرتبی این پی سی کے نائبین کی آمد پر کسی استقبالی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیاجبکہ نائبین یا شرکاءکے ساتھ روایتی پولیس ایسکورٹ(حفاظتی دستے) بھی موجود نہیں ہوںگے۔ اس امر کا فیصلہ جنوری میں این پی سی کے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا جس کا مقصد اجلاس کے انعقاد کے موقع پر اخراجات میں کمی لانا ہے۔ اجلاس کے شرکاءکیلئے اعزازی تقریبات، تحائف اور مہنگے کھانوںکا انتظامات بھی نہیں کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -