باراک اوباما نے سلویا میتھیو بیورل کو بجٹ چیف نامزد کر دیا

باراک اوباما نے سلویا میتھیو بیورل کو بجٹ چیف نامزد کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر باراک اوباما نے سلویا میتھیو بیورل کو بجٹ چیف نامزد کر دیا۔ وائٹ ہاﺅس کے مطابق سلویہ میتھیو بیورول جوکہ دارلمارٹ فاﺅنڈیشن کی سربراہ ہیں کو صدر باراک اوباما نے نیا بجٹ چیف نامزد کیا ہے وہ دفتر انتظامیات اور بجٹ کی نئی انچارج ہوں گی۔ سلویا سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں آفس آف مینجمنٹ اور بجٹ کی 1998ءسے 2001ءکے دوران ڈپتی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔ ان کو بجٹری اور ڈومیسٹک پالیسی سازی کا ماہر تصور کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سلویا نامزدگی ایسے وقت ہو رہی ہے جب صدر اوباما کو وفاقی اخراجات میں 85 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کا معاملہ درپیش ہے جبکہ امریکی حکومت بجٹ خسارے اور قرضوں کے بحران میں گری ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر