تیونس : حکمراں جماعت کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی کی کار پر پتھراو¿
تیونس(اے پی پی) تیونس کے شمالی شہر میں مشتعل مظاہرین نے حکمراں جماعت النہضہ کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی کی کار پر پتھراو¿ کیا ، اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے شمالی شہر تالة میں پیش آئے اس واقعہ کی اطلاع دی ۔ مٹھی بھر مشتعل افراد نے شیخ راشد الغنوشی کی شہر میں آمد پر ان کے خلاف نعرے بازی کی اور انھیں کہا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔ مشتعل افراد کے پتھراو¿ سے گاڑی کا عقبی شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔اسلامی جماعت کے سربراہ اپنے بعض ساتھیوں کے ہمراہ تالة میں 1963ء میں تیونس کے بانی صدر حبیب بورقیبہ کے دور میں موت کے گھاٹ اتارے گئے کارکنان کی قبر کشائی کے بعد دوبارہ تدفین کے لیے گئے تھے۔