بھارتی پنجاب میں سکول بس ٹرک کیساتھ ٹکرا گئی،11 بچے ہلاک

بھارتی پنجاب میں سکول بس ٹرک کیساتھ ٹکرا گئی،11 بچے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں سکول بس کی ٹرک کے ساتھ ٹکر میں 11 بچے ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شمال مغربی ریاست پنجاب کے گاﺅں جاہیر میں ایک سکول بس جس میں تقریباً 30 بچے سوار تھے حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 7 بچے موقع پر ہلاک اور 4 بچوں نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق بس سامنے سے آنے والے ایک اینٹوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال ایک لاکھ 10 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ایک اوسط کے مطابق روزانہ 300 اموات ٹریفک حادثات میں ہو رہی ہیں جس کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور ناقص ڈرائیونگ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -