کینیا’فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک
ممباسا (اے پی پی) کینیا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ پیر کو اپنے موقع پر پیش آیا ہے جب کینیا میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقع سیاسی مخاصمت کا نتیجہ نظر آتا ہے۔ پولیس ترجمان چارلس اوہینو نے بتایا کہ ساحلی شہر ممباسا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کو روکنے کیلئے پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ جوکوئی گھنٹے جاری رہا میں پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد مارے گئے۔ ترجمان نے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی۔