ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے 33ویں ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ مین ایلیٹ سائیکلنگ ٹیم میں نور عالم ،حبیب اللہ ،نعمت علی ،ہارون رشید ،صابر ،غلام عباس آرمی ،جبکہ مین انڈر 19سائیکلنگ ٹیم میں وقاص محبوب ،سلطان آفتاب ،عابد اور ساجد علی شامل ہیں ۔ گرلز ایلیٹ سائیکلنگ ٹیم میں صبیحہ زاہد اور گرلزسائیکلنگ ٹیم انڈر 17میں انعم محمود شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ5 سے12مارچ تک نئی دہلی میں ہوگا ۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (منور بصیر گروپ) کے صدر منور بصیر کا کہنا تھا کہ ٹیم میرٹ پر منتخب کی گئی ہے اور چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔