ٹی 20 رینکنگ ‘ پاکستانی ٹیم کی دو درجے بہتری‘ چوتھے نمبر پر آگئی

ٹی 20 رینکنگ ‘ پاکستانی ٹیم کی دو درجے بہتری‘ چوتھے نمبر پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی( نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی بدولت سیریز جیتنے کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکن ٹیم ایک سو اکتیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ ویسٹ انڈیز دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی بدولت قومی ٹیم دو درجہ بہتری کے بعد چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔انگلینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ سینچورین کی شکست نے جنوبی افریقہ کو چھٹے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا ساتویں اور نیوزی لینڈ آٹھویں نمبرپرہے۔