پاکستان سکیورٹی پلان بنائے ٹیم ضرور کھیلنے جائیں گے، رانا ٹنگا

پاکستان سکیورٹی پلان بنائے ٹیم ضرور کھیلنے جائیں گے، رانا ٹنگا

کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ سیاستدان ارجنا رانا ٹنگا نے کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں ،نیز ضرورت پڑی تو وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لے جائیں گے ،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ،سری لنکا کا سچا اور پکادوست ہے ،مجھے یاد ہے کہ جب سری لنکا دہشت گردی سے گزر رہا تھا اور1996 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے سری لنکا آنے سے انکار کیا تھا تو پاکستان نے سری لنکا کی مدد کی اور اپنی ٹیم کو یہاں بھیجا اب جبکہ پاکستان مشکل صورت حال سے دوچار ہے اور غیر ملکی ٹیمیں یہاں آنے سے گریز کررہی ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ اپنے دوست کی مدد کریں ،ورلڈ کپ فاتح کپتان نے کہا کہ حکومت پاکستان سکیورٹی پلان تیار کرے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی