سینئر ویٹرن کرکٹ کپ،ایس پی ایم سٹیگ نے لاہور ٹائیگرز کو 123 رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 15 ویں نیشنل سینئر ویٹرن کرکٹ کپ میں ایس پی ایم سٹیگ نے لاہور ٹائیگرز کو 123 رنز سے ہرا دیا ۔ اےس پی ایم سٹیگ نے مقررہ 30 اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ ظہور الٰہی 51، کامران خان 41، ندیم فاروقی 41، اسد اقبال 35، شکیل ملک 31 اور شہزاد بٹ نے 18 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ لاہور ٹائیگرز کے محمد انیس اور سیف اللہ نے2,2جبکہ محمد یعقوب ، محمد فیاض اور عمران عمانویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاہور ٹائیگرز کی ٹیم 128 رنز بنا سکی۔ محمد منیر 25، شاہد بشیر 20 اور سیف الرحمن نے 15 رنز بنائے۔ سٹیگ ضیاءالدین اور اسد اقبال نے 2,2جبکہ ریحان رﺅف نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔سیف اللہ، پرویز شاہ ایمپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔