ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اینٹی گوا( نیٹ نیوز ) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی سیموئیل بادری کو میچ کا جبکہ لینڈل سیمنز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتوار کو اینٹی گوا میں کھیلے جانے والےکھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 159 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن زمبابوے کی ٹیم بیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی۔زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن نے چار چوکوں کی مدد سے 53رنز بنائے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سیمنز نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 41 جبکہ پولارڈ نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بادری کو میچ کا جبکہ لینڈل سیمنز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔