سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مارچ سے شروع ہوگا

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مارچ سے شروع ہوگا

گال (نیٹ نیوز) سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 مارچ سے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم گال میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مشفق الرحیم کی قیادت میں سری لنکا میں موجود ہے اور سری لنکا ڈویلپمنٹ ایمرجنگ ٹیم کے خلاف ایک پریکٹس میچ کھیلنے میں مشغول ہے ۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن اور شہریار کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ دونوں کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی