پشاور میں کھیلی جانیوالی نیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ ملتوی
پشاور(آئی این پی) رواں ماہ کراچی میں کھیلی جانیوالی نیشنل و سینئر سکواچ چمپئن شپ کے باعث پشاور میںآج سے منعقدہ میں نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ ملتوی کردی گئی ،جبکہ پشاور میں انٹر نیشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے انٹر نیشنل سکواش فیڈریشن کے ساتھ مثبت پیش رفت ہواہے امید ہے کہ جلدہی بین الاقوامی مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدراور خیبر پختونخواسکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل و سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ںنے کہاکہ شیڈول کے مطابق آج5مارچ سے پی اے ایف سکواش کورٹس میں نیشنل چمپئن شپ ہونا تھی لیکن کراچی میں کھیلی جانیوالی نیشنل و جونیئر چمپئن شپ کے باعث اسے ملتوی کرنا پڑا ،کیونکہ کھلاڑی دستیاب نہیں اور انشاءاللہ قومی سطح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے جلد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن صوبے کی واحد ایسوسی ایشن ہے جو اپنی سالانہ کلینڈر کے مطابق ایونٹس منعقد کیا جارہاہے ۔