انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر نے ناروچ کو شکست دے دی

انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر نے ناروچ کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ناروچ کو چار صفر سے شکست دے دی۔ چیلسی اور لیورپول نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ جاپانی اسٹرائیکر شنجی کاگاوا کی ہیٹرک کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ نے ناروچ سٹی کو چار صفر سے ہرا دیا۔ کاگاوا نے تین جبکہ چوتھا گول وین رونی نے اسکور کیا۔ ایک اور میچ میں لیورپول کی جانب سے لوئی سوارئز نے بھی ہیٹرک اسکور کی۔ سوارئز کی شاندار کارکردگی کی بدولت لیورپول نے ویگن کو چار صفر کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ چیلسی نے ویسٹ برام کو ایک صفر سے ہرادیا۔ ایونٹ میں آج آرسنل کا مقابلہ ٹوٹن ہیم ہوٹ سپرز سے ہوگا۔