سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیمیں آج ٹی 20 میں مدمقابل

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیمیں آج ٹی 20 میں مدمقابل

کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج منگل کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 7 مارچ کو کولمبو جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 8 مارچ کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی