فیصل بینک ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

فیصل بینک ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فیصل بینک ون ڈے کپ آج ملک بھر میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں کراچی ڈولفنز، لاہور ایگلز، حیدر آباد ہاکس، کوئٹہ بیئرز، بہاولپور سٹیگز، ملتان ٹائیگرز اور سیالکوٹ سٹالینز جبکہ گروپ بی میں لاہور لائنز، کراچی زیبراز، راولپنڈ ریمز، اسلام آباد لیپرڈز، پشاور پینتھرز، ایبٹ فالکن اور فیصل وولز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 23 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی