پاکستان اور جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون ٹور میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون ٹور میچ کل کھیلا جائیگا

کیمبرلے(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان ٹور اکل کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پہلے ہی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے جس کے مطابق اعلان کردہ ٹیم میں اے بی ڈی ولیئرز ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 15 مارچ کو سنچورین، تیسرا میچ 17 مارچ کو جوہانسبرگ، چوتھا میچ 21 مارچ کو ڈربن جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 24 مارچ کو بنونی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1992ءسے 8 نومبر 2010ءتک 57 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 18 میچ پاکستان ٹیم نے جیتے اور 38 میچوں میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی