کارولینا پالیسکوا نے ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کارولینا پالیسکوا نے ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کوالالمپور (نیٹ نیوز) جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکوا نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکہ کی بیتھنی میٹک سانڈز کو شکست دیکر اپنے کیریئر کا پہلا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ملائیشیا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکوا نے امریکہ کی بیتھنی میٹک سانڈز کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-1 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکوا نے کہا کہ وہ اپنی پہلی فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کرینگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی