جنوبی پنجاب میں 260ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، شہباز شریف

جنوبی پنجاب میں 260ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں گزشتہ پانچ سال میں 260ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں جو پرویز الٰہی حکومت سے 6گناہ زیادہ ہیں۔ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے آڈیٹوریم میں 4ہزار سے زائد طلبا ءو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میںشعبہ تعلیم میں 111ارب روپے صرف کیے جبکہ گزشتہ حکومت نے صرف11ارب روپے خرچ کیے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں5سالوں کے دوران 50ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ جس کے تحت دانش سکول رحیم یار خاں، چشتیاں،حاصل پور،خواتین کالجز،فلائی اوور ، موبائل ہسپتال،سڑکوں کا جال،410بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولپوراور دیگر فلاحی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے طلباءو طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2سال میں 8ارب روپے کی لاگت سے 2لاکھ25ہزار طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں اور اگر ان طلبہ میں سے صرف5فیصد بھی ارفع کریم ثابت ہوں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر سرمایہ کاری سے ایک نیا پاکستان جنم لے گا اور یہی طلبہ لیپ ٹاپ کی مدد سے کرپشن ختم کرنے کا ماڈل بنائیں گے تاکہ زرداری کو پتہ چلے کہ ہم نے ان کے پھیلائے ہوئے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی میٹرو بس سروس،لیپ ٹاپ،اجالا پروگرام، سولر انرجی سسٹم سمیت تمام منصوبے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کو غیر جانبدار آڈٹ کیلئے پیش کر دیئے ہیں اور اگر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو تو مجھ سمیت تمام سرکاری محکمے قوم کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے 3ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سول ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے عوام کے لئے علاج معالجہ کی جدید سہولتوں سے مزین ہسپتال ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور ان کے حواریوں نے ملک میں جو لوٹ مار کی ہے الیکشن کے بعد ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔جلسہ عام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچی آبادی سمال گارڈن سکیم کے تحت الاٹمنٹ کے کاغذات تقسیم کئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے جلسہ عام کے بعد بہاول پور میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاول پور میں ساڑھے 4کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رحیم یار خان اور بہاولپور کے دورے کئے-وزیراعلی نے اپنے دورے کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ رحیم یار خان میں اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے سیوریج پراجیکٹ کے افتتاح کے علاوہ وزیراعلی نے متحد ہ عرب امارات کے سفیر عیسی عبداﷲ البشا النو عامی کے ہمراہ علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کےمپس روڈ، شےخ خلےفہ آڈےٹورےم، شےخ خلےفہ پبلک سکول، شےخ خلےفہ ہےلتھ کےئر سنٹر، شےخ خلےفہ پےرا مےڈےکل سنٹر، دڑی سانگھی پُل ،کشادگی روڈ دڑی سانگھی تا پےلس، شےخ خلےفہ سپورٹس کمپلےکس، شےخ خلےفہ سٹےڈےم، شےخ خلےفہ ووکےشنل ٹےکنےکل انسٹےٹےوٹ برائے خواتےن اور فےملی پارک کے منصوبوں کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں 3ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سول ہسپتال کا افتتاح کیا۔ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزےر اعلیٰ محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ کراچی کے دلخراش واقعہ سے پنجاب سمےت پاکستان بھر مےں سوگ کی فضا ءہے ۔ پنجاب کے عوام سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے دکھ مےں برابر کے شرےک ہےں اورہر آنکھ اشکبارہے۔ایسے واقعات کاتسلسل انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمےان اعتماد اور محبت کے رشتے استوار ہےں اورمتحدہ عرب امارات کی حکومت نے اربوں روپے کے ترقےاتی منصوبے مکمل کر کے رحےم ےار خا ن کے عوام کو تحفہ دےا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہمےشہ مشکل گھڑی مےں پاکستان کا ساتھ دےا ہے اور ہماری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے مالی معاونت بھی کی ہے ۔ ابوظہبی کے حکمرانوں کی طرح دبئی کے حکمران بھی پاکستان سے محبت کرتے ہےں اور ہر مشکل گھڑی مےں بھر پور ساتھ دےتے ہےں ۔ وزیراعلیٰ نے ڈی پی او ررحیم یار خان کو ہدایت کی کہ نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور موگہ توڑنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں۔ قبل ازیں وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے رحےم ےارخان مےں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مکمل ہونے والے متعدد ترقےاتی منصوبوں کا افتتاح کےا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفےر عےسیٰ عبداللہ البشا النوعامی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی حمزہ شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق، مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنماامتیاز شیخ، محمد علی درانی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے پانچ برس کے دوران عوام کی ریکارڈ خدمت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور ہر آنے والے روز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -