ہم سے کوئی جمہوریت نہیں چھین سکتا ہر صورت بروقت انتخابات ہونگے ،زرداری

ہم سے کوئی جمہوریت نہیں چھین سکتا ہر صورت بروقت انتخابات ہونگے ،زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی اےن پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سے کوئی جمہورےت نہےں چھےن سکتا ملک مےں ہر صورت بروقت اور شفاف انتخابات ہونگے عوام جسکو ووٹ دےنگے اقتدار اس کے سپرد کر دےا جائےگا ہم نے مفاہمت کی سےاست سے جمہورےت کو مضبوط کےا ہے دشہت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہےں پوری قوم انکے خلاف متحد ہے پاک اےران گےس پائپ لائن منصوبے سے ملک مےں ترقی اور خوشخالی آئےگی ہم نے ہمےشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر فےصلے کئے ہےں ملک مےں آئےن اور قانون کی بالا دستی کےلئے وکلاء کردار انتہائی اہم وہ پےر کو ےہاں گورنر ہاﺅس مےں لاہور ہائےکورٹ بار کے وفد سے ملاقات مےں بات چےت اور 1ارب 73 کروڑ سے مکمل ہونےوالی پرےم نگر ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر گورنر مخدوم احمد محمود، وفاقی وزراءغلام بلور، مےاں منظور احمد وٹو رکن قومی اسمبلی ندےم افضل چن ، تسنےم قرےشی، سردار لطےف خان کھوسہ سمےت دےگر اعلی شخصےات بھی موجود تھیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تارےخ مےں پہلی مرتبہ منتخب جمہوری حکومت اپنے پانچ سال مکمل کر رہی ہےں ہم نے جمہورےت کے ذرےعے ترقی کی بنےاد رکھی دی ہے اور جمہورےت کے فروغ پر ےقےن رکھتے ہےں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی باتےں اپنی جگہ لےکن مےں ہم سے اب کوئی جمہورےت نہےں چھےن سکتا بلکہ ملک مےں جمہورےت قائم رہے گی اور انشاءاللہ ملک مےں بروقت اور شفاف انتخابات ہوں گے اور ہم عوام کے فےصلے کو تسلےم کرےں گے اور عوام جس کو ووٹ دےنگے اقتدار اس کے سپرد کر دےا جائےگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور اس جنگ مےں پاک افواج اور سول سوسائٹی سمےت ہر شعبے کی قربانےاں ہےں اور ہم سب نے مل کر ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور دشہت گردوں کو ہر صورت شکست دےنی ہے

مزید :

صفحہ اول -