مسیحی برادری کو اقلیت نہیں بلکہ پاکستانی شہری کا درجہ دیاجائے، تنویر اشرف

مسیحی برادری کو اقلیت نہیں بلکہ پاکستانی شہری کا درجہ دیاجائے، تنویر اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو پاکستان کے شہری کا درجہ دیا ہے ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا ہے اور ہرممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فردگزاشت نہیں کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مسیحی برادری کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں پروفیسر ریورنڈ اجمل خان، ریورنڈ جاوید گل بشپ ریورنڈ شارون ٹی ناصر، بشپ ابراہیم عظیم، ریورنڈ قیصر جان، دلبر جان، منیر پھول، پادری یعقوب ناصر، ڈاکٹر ہارون بھٹی، ایلڈر ریاض امیر، پادری عرفان دین، ایلڈر امین کھوکھر ایلڈر عامر بھٹی، ایلڈر اکمل خان اور کاشف کامران شامل تھے۔ مسیحی برادری نے مطالبہ کیا کہ ہر سال 11 اگست کو یوم اقلیت کے طور پر منایاجائے، مسیحی برادری کو اقلیت نہ کیاجائے بلکہ پاکستانی شہری سمجھا جائے کیونکہ مسیحی برادری پاکستان کی دوسری بڑی اکثریتی کمیونٹی ہے ، تنویر اشرف کائرہ نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت انکے تمام جائز مطالبات پورے کرے گی اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
تنویر کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -