دہشتگردی کو کچلنے کیلئے عسکری و سیاسی قیادت آخری فیصلہ کرے، سنی اتحاد کونسل
لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماﺅں صاحبزادہ فضل کریم، حاجی محمد حنیف طیب، صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی، پیر فضیل عیاض قاسمی، طارق محبوب، پیر اطہر القادری، مولانا وزیرالقادری، مفتی محمد حسیب قادری، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی نے کراچی دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سرخ نشان تک پہنچ گئی ہے اور پانی سر سے گزرنے لگا ہے اس لیے اب دہشت گردی کو کچلنے کے لیے عسکری و سیاسی قیادت آخری فیصلہ کرے۔ اب حکومت کو مصلحتیں چھوڑ کر مارو یا مر جاﺅ کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ دہشت گرد ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔ کراچی کے دھماکے حکومتی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات سے پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے۔
سنی اتحاد کونسل