مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اگلا مقام اقتدار نہیں احتساب کا کٹہرا ہے، جاوید ہاشمی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اگلا مقام اقتدار نہیں احتساب کا کٹہرا ہے، جاوید ...

لاہور(آئی اےن پی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جا وےد ہاشمی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے ملک کو کچھ نہیں دیا آج بھی دونوں میں نورا کشتی ہو رہی ہے ‘ (ن) لیگ کا آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اب صرف اقتدار کے خواب دیکھے گی ان کا اگلا مقام اقتدار نہیں بلکہ احتساب کا کٹہرا ہے‘موجودہ حکمرانوں کا مشن صرف اور صرف کرپشن اور لوٹ مار ہے‘ تحریک انصاف میں پارٹی انتخابات سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔ وہ تحر ےک انصاف کے راہنما رانا انوار لحق کی قےادت مےں ملاقات کر نےوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوےد ہاشمی نے کہا کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں پانچ مرتبہ حکومت کی لیکن ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے‘ پنجاب میں آج بھی ہزاروں سکول اور سڑکیں ایسی ہیں جو کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں سارا فنڈ لاہور پر لگائے جا رہے ہیں جو دیگر شہروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے کی بوریوں کے منہ کھولے اور انتخابات دھاندلی کے ذریعے جیت کر یہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر لیں گے تو ایسا ممکن ہیں جب ملک میں آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کی نگرانی میں عام انتخابات ہوں گے تو ان کے ہاتھوں میں شکست کے سوا اور کچھ نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مزید اقتدار کے خواب دیکھنے کی بجائے خود کو احتساب کیلئے تیار کر لے‘ ہم اقتدار میں آ کر لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر