پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی، منظور وٹو
لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسان دوست جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ زرعی معیشت کو مستحکم کنے ، زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات بہم پہنچائی ہیں۔ پیپلز سیکرٹری پنجاب میں قصور سے اہم سیاسی شخصیات کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی منتخب جمہوری حکومت نے ہر دور میں کسانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت پیپلزپارٹی نے بڑھائی جس سے ملک کو فوڈ سیکیورٹی ملی اور بہتر پیداوار کے باعث آج ہم گندم باہر سے منگوانے کے بجائے برآمد کرنے ے قابل ہوچکے ہیں۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اب پیپلزپارٹی کی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں پر فلیٹ ریٹ مقرر کرنے کا انقلابی فیصلہ کیا ہے جس کے زرعی معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا کسان کو زرعی استحکام اور ریلیف ملے گا۔
منظور وٹو