پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر رفیق انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر رفیق انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر رفیق انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیرانجینئر رفیق انتقال کرگئے ہیں ۔نجی چینل کے مطابق سندھ کے وزیر برائے خصوصی تعلیم انجینئر رفیق کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔خاندانی ذرائع کے مطابق رفیق کی نماز جنازہ بعد نماز عصر عید گاہ مسجد نزدچاکیواڑہ لیاری میں اداکی جائے گی جبکہ اُن کی تدفین میو شاہ قبرستان میں ہوگی ۔انجینئر رفیق پی ایس 109کراچی 21 لیاری سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ۔بلاول ہاﺅس کے ترجمان نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم ایک مزدور کا بیٹے تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی پی پی پی اور بھٹو خاندان کے لئے وقف کردی تھی۔

مزید :

قومی -