الیکشن قریب آتے ہی حکمران منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں: شہری

الیکشن قریب آتے ہی حکمران منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں: شہری
الیکشن قریب آتے ہی حکمران منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں: شہری

  

لاہور (رانا جاوید/ الیکشن سیل) حکمران پچھلے پانچ سال لوٹ مار میں لگے رہے اب ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح میں لگے ہوئے ہیں جان بوجھ کر افتتاح حکومت کے آخری دنوں میں رکھوائے گئے ہیں تاکہ ایک تیر سے دو شکار کرسکیں۔ حکمران منصوبوں کے افتتاح اپنی پارٹی کے جلسے جلوسوں میں تبدیل کرکے ذاتی تشہیر کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور کے شہریوں نے گزشتہ روز ”روزنامہ پاکستان“ کے تحت کئے گئے ایک سروے میں کیا۔ مزنگ کے شہری عمر اصغر نے کہا کہ الیکشن نزدیک آگئے ہیں حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور حکمران دھڑا دھڑ افتتاح پر افتتاح کئے جارہے ہیں جلسے جلوس اور ترقیاتی سکیموں کے اعلانات کرتے ہوئے حکمرانوں کا سارا دن گزرتا ہے۔ اچھرہ کے رہائشی محمد وسیم نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے جان بوجھ کر ترقیاتی کام منصوبوں کے افتتاح آخری دنوں کے لئے رکھےہیں تاکہ ان کی ذاتی تشہیر ہوسکے ویسے تو عوام کے لئے کوئی پیسہ نہیں مگر حکمران دھڑا دھڑ افتتاحوں پر اخراجات کئے جارہے ہیں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ شاہ جمال کے رہائشی خواجہ احسن نے کہا کہ ہمارے حکمران مختلف سکیموں کے دوران اپنے جلسے جلوس شروع کردیتے ہیں صبح ایک شہر میں افتتاح تو دوپہر دوسرے میں کسی منصوبے کا افتتاح کرکے شام کو تیسرے شہر میں جاکر اپنی سیاسی تقریریں بھی ساتھ ساتھ کررہے ہیں۔ وحدت کالونی کے رہائشی علی حسن نے کہا کہ آج کل ہمارے حکمران آخری دنوں میں بہت بہتر ہوگئے ہیں پچھلے تقریباً پانچ سال انہوں نے عوام کو لوٹنے میںگزار دئیے اب یوں محسوس ہورہا ہے جیسے وہ عوام کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں اور رات دن اپنی تشہیر میں لگے ہوئے ہیں سرکاری وسائل پر اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔ میڈیا پر ہر وقت اِن رہنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں اور افتتاحی تقریبات کو اپنی پارٹی کے جلسے جلوس میں تبدیل کررہے ہیں عوام کے ہمدرد بن کر وہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے بے چین ہیں ۔ مسلم ٹاﺅن کے رہائشی محمد وارث نے کہا ہمارے وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں وہ حکومت کے دن ختم ہونے کے ساتھ ستھ تیز سے تیز تر ہوتے جارہے ہیں ہمارے صدر صاحب بھی لاہور میں بیٹھے ہیں اور سیاسی جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں ۔ ہمارے وزیراعلیٰ کی کیا ات ہے میاں شہباز شریف اپنے ترقیاتی منصوبوں کے عین آخری دنوں میں افتتاح کرکے اپنی پارٹی کی تشہیر میں لگے ہوئے ہیں ۔ ایسے موقوں پر وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گریڈ 16 تک کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات بھی چند دن پہلے ہی کیا ہے۔ الیکشن کے نزدیک آکر حکومتی وسائلہ کو بھرپور طریقے سے اپنی ذاتی تشہیر پر خرچ کیا جارہا ہے۔ ہمارے صدر صاب بھیءپریم نگر ڈرائی پورٹ کے افتتاح گورنر ہاﺅس بھی بیٹھ کرکریں گے اس طرح دوسرے صوبوں کے حکمران بھی دن رات مختلف منصوبوں کے افتتاح کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳