دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے سے بنکاک جانیوالے جہاز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے سے بنکاک جانیوالے جہاز کی کراچی میں ...
دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے سے بنکاک جانیوالے جہاز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر غیر ملکی پرواز کو ہنگامی طورپر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اُتار لیاگیاہے جبکہ مریض کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔ نجی چینل کے مطابق اردن سے بنکاک جانیوالی پرواز کے پچاس سالہ مسافر طالب شاکر کو دوران پروازدل کادورہ پڑا جس کی اطلاع پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو دی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت فوری طورپر پروازکو اتارنے کی اجازت دیدی ۔ ایمبولینس جہاز کے پاس پہنچ گئی ہے اور آخری اطلاعات تک مریض کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔

مزید : بزنس