پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات سے گریز، ٹاپی گیس پائپ لائن اور کاسامنصوبے کی حمایت کرتے ہیں : امریکی سفیر رچرڈ اولسن

پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات سے گریز، ٹاپی گیس پائپ لائن اور کاسامنصوبے کی ...
پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات سے گریز، ٹاپی گیس پائپ لائن اور کاسامنصوبے کی حمایت کرتے ہیں : امریکی سفیر رچرڈ اولسن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہاہے کہ ٹاپی گیس پائپ لائن اور کاسا منصوبے کی حمایت کرتے ہیں ، دیگر جاری منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے توانائی بحران پر قابوپانے میں مدد ملے گی تاہم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات کرنے سے گریزکیا۔اُنہوںنے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔تربیلاڈیم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کاکہناتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ، ٹاپی گیس پائپ لائن اور کاسا منصوبے کی حمایت کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ تربیلا ڈیم کے تین جنریٹروں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا فیزون 13ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگیا ہے جس سے بیس لاکھ گھروں کو بجلی ملے گی ، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کے توانائی بحران پرقابوپانے میںمددملے گی ۔امریکی سفیر کاکہناتھاکہ منگلا ڈیم کی بحالی ، جامشورو، گدو، مظفرآباد تھرمل پلانٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کاکام جاری ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں