کراچی کے حالات کی وجہ سے پاک بھارت سنوکر سریز منسوخ

Mar 05, 2013 | 01:33 PM

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے حالات کی وجہ سے پاک بھارت سنوکر سیریز منسوخ کردی گئی ہے ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق چار بھارتی کیوسٹ کو ویزا جاری کر دیا گیا تھا تاہم کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے اپنے کھلاڑیوں کوپاکستان آنے سے منع کر دیا ہے ۔ عالمگیر شیخ نے کہا کہ پاک بھارت سنوکر سیریز سات مارچ کو شروع ہونا تھی لیکن خصوصاً سانحہ عباس ٹاﺅن کی وجہ سے بھارتی حکومت نے کیوسٹ کو کراچی آنے سے منع کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں