متحدہ عرب امارت حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے کیس کی سماعت ملتوی

متحدہ عرب امارت حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے کیس کی سماعت ملتوی
متحدہ عرب امارت حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ساز ش کے کیس کی سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش میں گرفتارتیرہ خواتین سمیت 94افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت ابوظہبی کی عدالت میں ہوئی۔مقدمے کی سماعت فیڈرل کورٹ میں چھ گھنٹے تک جاری رہی ، ملزمان پر الزام ہے کہ اُنہوں نے غیر ملکی گروپ کی مدد سے حکومت کیخلاف سازش کی ۔ دوران سماعت عدالت میں استغاثہ نے ملزمان کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے اور سخت سزاﺅں کی درخواست کی تاہم ملزمان نے الزامات قبول کرنے سے انکار کردیا۔بعدازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پولیس نے بغاوت کے الزام میں 84 افراد کوگزشتہ سال گرفتارکیاتھا جبکہ دیگر دس ملزمان کیخلاف اُن کی غیر موجودگی میں کیس چلایاجارہاہے ۔