چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیاہے ۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماءجام مدد علی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاکہ عدالت نے نوشہروفیروز میں الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کا حکم دیاتھالیکن تاحال عدالتی احکامات پر عمل درآمدنہیں ہوا لہٰذا عدالت چیف الیکشن کمشنر اورصوبائی الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔ عدالت نے درخواست پر 13مارچ کے لیے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اورالیکشن کمشنر سندھ کو توہین عدالت کا شوکازنوٹس جاری کردیا۔

مزید :

قومی -