فلڈ کمیشن عمل درآمد کیس، تمام صوبوں سے رپورٹ طلب، سیکریٹری آبپاشی سٹیلائیٹ تصاویر پیش کریں: سپریم کورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سیکریٹری آبپاشی سندھ اور پنجاب سے فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی جبکہ تمام صوبوں کو شق وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسارکیاکہ 2010ءکے سیلاب میں کتنے ارب کانقصان ہوا؟ دریا اوراُس کے بہاﺅ کے راستے میں غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے لیے اب تک کیاکوشش کی گئی ۔ عدالت نے سیکریٹری آبپاشی سے سٹیلائیٹ تصاویر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی ۔