پیپلز پارٹی کے منحرف اراکینِ پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس مسترد

پیپلز پارٹی کے منحرف اراکینِ پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس مسترد
پیپلز پارٹی کے منحرف اراکینِ پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس مسترد

  

اسلام آباد ( مانیترنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 9 ارکان کے خلاف ریفرنس اس اابزرویشن کے ساتھ  مسترد کر دیا ہے کہ ریفرنس دائر کرتے وقت پیپلز پارٹی نے سپیکر کے عہدے کو بائی پاس کیا۔ نجی ٹی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق   پیپلز پارٹی نے جس قانون کی بنیاد پر اپنے ارکان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے خلاف ریفرنس دائر کیا وہ اب ختم ہو چکا ہے جبکہ ریفرنس پنجاب اسمبلی کےسپیکر کے زریعے نہیں بھیجا گیا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے 9 ارکان مسلم لیگ ن  میں شامل ہو گئے تھے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے ان ارکان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ریفرنس میں موقف اختیار کیا تھا کہ یہ ارکان صادق اور امین نہیں رہے لہذا ان کی رکنیت ختم کی جائے۔

مزید : لاہور