راجہ وزارت عظمیٰ چھورنے سے پہلے اجمر شریف حاضری دیں گے

راجہ وزارت عظمیٰ چھورنے سے پہلے اجمر شریف حاضری دیں گے
راجہ وزارت عظمیٰ چھورنے سے پہلے اجمر شریف حاضری دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اقتدارچھوڑنے سے قبل اجمیر شریف پر حاضری کیلئے 9 مارچ کو بھارت جائیں گے ، دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم  ایک روزہ نجی دورے پر اہلِ خانہ سمیت بھارت  جائیں گے اور اس ضمن میں  بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کے اہلخانہ بھی اس دورے میں ان کے ساتھ ہوں گے۔اس دورے کے دوران وہ بھارتی حکومت کے کسی  عہدیدار سے ملاقات نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس صدر آصف علی زرداری نے بھی بھارت کا نجی دورہ کیا تھا،جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے مختصر ملاقات بھی کی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -