جمرود ہسپتال کے پولیو سینٹر میں دھماکہ ، خاتون ہیلتھ ورکر زخمی

جمرود ہسپتال کے پولیو سینٹر میں دھماکہ ، خاتون ہیلتھ ورکر زخمی
جمرود ہسپتال کے پولیو سینٹر میں دھماکہ ، خاتون ہیلتھ ورکر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور  (مانیٹرنگ دیسک)خیبر ایجنسی میں پولیو مہم کے دوسرے روز جمرود سول ہسپتال کے پولیو سنٹر میں دھماکے سے خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہو گئی۔دھماکہ ہسپتال کے پولیو سنٹر میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جس سے پولیو سینٹر کی عمارت گر گئی،ڈیوٹی پر موجود خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گئی جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے

مزید :

تعلیم و صحت -