پاک بحریہ سرکریک کے مسئلے کا پرامن حل چاہتی ہے:سندھیلہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعہ سرکریک پر حد بندی پر ہے۔ اورپاک بحریہ سرکریک کے مسئلے پرامن حل کی خواہشمند ہے۔ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکریک کے مسئلے پر بھارت کے ساتھ مذاکرات اپریل میں متوقع ہیں اس سے قبل بارہ مرتبہ مذکرات کئے جاچکے ہیں، پاک بحریہ نے سمندر کے ذریعے دہشت گردی کو روکنے کیلیے ہمیشہ کی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں 91فیصد تجارت سمندری راستے کے ذریعے کی جاتی ہے،بحری قزاقی اور دہشت گردی نے ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مفادات مشترکہ ہونگے ملکوں کے درمیان تعاون اور رابطے بھی مضبوط ہونگے۔