بینظیر قتل کیس میں استغا ثہ کے گواہ کا بیان قلمبند

بینظیر قتل کیس میں استغا ثہ کے گواہ کا بیان قلمبند
بینظیر قتل کیس میں استغا ثہ کے گواہ کا بیان قلمبند

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسدادِ دہشت گردی کی خسوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ ڈاکٹر محمد اشرف کی شہادت قلمبند کر لی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈاکٹر محمد اشرف نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے لیاقت باغ میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا پوسٹ مارٹم کیا جبکہ 8 زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس تیار کی تھی۔ملزم عبدالرشید کے وکیل راو عبدالرحیم کی عدالت میں عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے دو گواہان 1122 کے ڈاکٹر عبدالرحمان اور فائر آفیسر غلام محمد ناز پر جرح نہ ہو سکی۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ 

مزید : کراچی