بھارتی پولیس نے خاتون کی پٹائی کرکے’ انصاف ‘ دیدیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر چندی گڑھ میں پولیس نے ایک خاتون کو سرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ایک بس ڈرائیور کی بد تمیزی کے خلاف پولیس کو درخواست دی لیکن پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ تھانے کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئی تو پولیس نے کارروعائی کے بجائے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اسی دوران وہ خود پولیس اہلکاروں کے نرغے میں آ گئی اور پولیس نے اس پر تھپڑوں اور ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ تشدد کی وڈیو سامنے آنے پر سماجی تنظیموں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔