طالبان سے مذاکرات کی کامیابی پر امن قائم ہوسکتا ہے:میاں افتخار

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی پر امن قائم ہوسکتا ہے:میاں افتخار
طالبان سے مذاکرات کی کامیابی پر امن قائم ہوسکتا ہے:میاں افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خوا ہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے اور فوج سمیت تمام فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے، طالبان سے مذاکرات مکمل ہونے پر ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں افتخارانہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان تب تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک طالبان سے مذاکرات مکمل نہ ہوجائیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس میں مذاکرات کی بنیاد رکھی اور سب کو آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر مذاکرات کی ذمہ داری کون قبول کرے گا۔ اِس لئے حکومت خود دہشت گردی کی روک تھام کے لئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بندوق والوں کو مذاکرات کا موقع دیا ہے جس کے لئے صدر پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید :

پشاور -