کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سانحہ عباس ٹاﺅن کے ذمہ داروں کی عدم گرفتاری پر غور کیا گیا اور دھماکے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ دنیا نیوز نے رابطہ کمیٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رابطہ کمیٹی کل پریس کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔