الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں مانگ لیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے 15 مارچ تک انتخابی نشانات کے لیے درخواست مانگ لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ ہر جماعت کو اپنے نشان کے علاوہ دو متبادل نشانات بھی دینا ہوں گے۔پارٹی انتخابات نہ کرانے اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی جماعتوں کو انتخابی نشان نہیں دیا جائے گا۔