رحمان ملک صوبائی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں:ذوالفقارکھوسہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیرسینیٹرسردار ذوالفقار کھوسہ نے کہاہے کہ رحمان ملک بیان بازی کے ذریعے صوبائی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ رحمان ملک اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دیں تو دہشت گردی میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیرِداخلہ رحمٰن ملک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ رحمان ملک بیان بازی کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو وفاقی اور پیپلز پارٹی کی سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے خطرناک اسلحہ کے لائسنس جاری کئے۔سندھ،بلوچستان اور سرحد میں ہونیوالی دہشت گردی کی ذمہ داری پنجاب پر ڈالنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔