شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل شوکت زیدی نے دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کا نہیں بنتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مستراور سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی ۔