اب فیس بک میں' لاگ ان' کر نے کے لیے ہاتھ ہلانے کی بھی ضرورت نہیں
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) موبائل فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانک آلات پر لاگ ان کرنے کیلئے محفوظ سے محفوظ ترین ٹیکنالوجی ایجاد کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں فنگر پرنٹ کے ذریعے لاگ ان کرنے جیسی ایجادات کی گئیں۔ اب ایک جاپانی کمپنی Fujitsu نے ایک ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ہاتھ بھی نہیں ہلانا پڑے گا اور محض آنکھوں کے اشارے سے فیس بک، ای میل اور ویب سروسز وغیرہ میں لاگ ان کیا جا سکے گا۔
دنیا کے پہلے فون کی قیمت اور خصوصیات جنہیں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی
کمپنی آئرس آتھینسٹی کیشن سسٹم نامی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جس میں انفراریڈ روشنی کی مدد سے آنکھ کی پتلی آئرس کو شناخت کیا جائے گا اور اس کو بطور پاس ورڈ استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف ایک دفعہ انفراریڈ کیمرے کی مدد سے اپنی آنکھ کی تصویر سسٹم میں محفوظ کرے گا اور پھر جب بھی لاگ ان کرنا چاہے گا تو اسے صرف کیمرے کے سامنے آنکھ کرنا ہو گی اور لاگ ان ہو جائے گا۔ اس صورت میں کوئی اور شخص آپ کے اکاﺅنٹ میں لاگ ان نہیں کر سکے گا۔